عمران خان جو مداخلت ڈھونڈ رہے ہیں وہ اب نہیں ہوگی،راناثناءاللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کبھی بھی سپہ سالار نہیں رہے، عمران خان کو اندازہ ہوا ہوگا کہ غلط بات کہہ دی اس لیے اب شہبازشریف کا نام لے رہے ہیں۔نجی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ عمران خان ایک دن کوئی بات، دوسرے دن تردید کر کے نئی بات کرتے ہیں، عمران خان متکبر انسان ہے اس کی جہانگیر ترین تک سے نہیں بنی۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کرتے رہیں جلسے،کوئی دباؤ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ضد کرکے بیٹھا ہے کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت بڑھائیں، پچھلی حکومت کی غلطی کے باعث عام آدمی مشکل میں ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بن چکی ہے،کابینہ تشکیل پانی ہے، اپنے لیڈر کے پاس جانا ہم سب کیلئے اعزاز ہے، نوازشریف صحت کے معاملات ٹھیک کرکے واپس آئیں گے، نواز شریف خوش قسمت ہیں جو سوچا وہ ہوگیا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان 25 ہزار لوگ بھی لے کر نہیں پہنچ سکتے، پروپیگنڈا سے الیکشن جیتا جاسکتا تو عمران خان 2013 میں بھی جیت جاتے، عمران خان جو مداخلت ڈھونڈ رہے ہیں وہ اب نہیں ہوگی، آج ادارے اپنے کام سے کام رکھ رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں