عمران خان اپنےخطاب میں ‘باجوہ’کا نام نہیں لیا ’ایک آدمی‘کہتےرہے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج گورنر ہاؤس لاہور کے باہر جمع کارکنوں سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا اور اس خطاب میں بار بار “ایک آدمی” کو ملک کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا، مگر اس آدمی کا نام لینےسے گریز کرتے رہے۔عمران خان اپنے خطاب میں کہا کہ آٹھ ماہ پہلے “ایک آدمی” ، “ایک آدمی” نے ہماری حکومت گرا کرجو ظلم کیا وہ کوئی دشمن بھی نہیں کرسکتا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک آدمی نے آٹھ ماہ پہلےحکومت ختم کرکےملک پرظلم کیا، ملک پر چوروں کاٹولہ مسلط کیا، تحریک انصاف اورعمران خان کو ختم کرنےکافیصلہ کیا، دھاندلی کےباوجود ہار نظر آنے پر انہیں مار کر راستے سے ہٹانے کافیصلہ کیا، مگر آج وہ اداروں سے پوچھتے ہیں کہ انہیں اس ملک کی فکر ہے یا نہیں؟ ملک جس معاشی دلدل میں پھنس چکاہےاس نکلنےکا واحد راستہ الیکشن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں