عمران خان اورمریم کی جانب سےپاکستانی کرکٹرزکو مبارکباد

سال 2021 میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرکے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ ایوارڈز حاصل کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے قومی کرکٹرز کو مبارکباد دی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’کرکٹ کے ہمارے ان ستاروں کو دلی مبارکباد! آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے۔‘ علاوہ ازیں مریم نواز نے بھی ٹوئٹ کی اور شاندار کارکردگی پر قومی کھلاڑیوں کی خوب تعریف کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں