عدالتیں حکم دیں توعمران خان کو گرفتار کرلیں گے،رانا ثنااللہ

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عدالت حکم دے تو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کر لیں گے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو مبارک ہو کہ پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو ، فرح گوگی راج کا خاتمہ ہوا، خیبرپختونخوا میں سفید بزدار ہے میراخیال ہے ایک دو روز میں چلا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کیسز عدالتوں میں ہیں، عدالتیں گرفتاری کا حکم دیں تو گرفتاری ہوگی۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے عمران خان کو پہلے ہی کہا تھا کہ اگر مگر چھوڑیں الیکشن میں آئیں، پی ٹی آئی کے 10سے 12 لوگوں نے ہم سے رابطہ کیا وہ اسمبلی نہیں توڑناچاہتے، گورنر نے آئینی حق استعمال کرتے ہوئے اعتماد کے ووٹ لینا کا کہا، ہم بھرپور انداز سے الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن مہم شروع ہوگی تو سب کو پتا چل جائےگا کہ ن لیگ کا ووٹرسپورٹرمتحرک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں