وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے بھارت میں تمام اقلیتیں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سرپرستی میں کام کرنے والے انتہا پسند گروپوں کے نشانے پر ہیں۔وزیر اعظم عمران نے آج ایک سلسلہ وار ٹوئٹس میں مودی کو ان کی ’مسلسل خاموشی‘ اور انتہا پسند ہندوتوا گروپوں کے خلاف بے عملی پر تنقید کا نشانہ بنایا جو ملک میں اقلیتوں کی نسل کشی کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی اقلیتوں کے خلاف اشتعال انگیزی کے پیچھے حکمران بی جے پی حکومت کا ’انتہا پسند نظریہ‘ ہے۔انہوں نے کہا کہ ’بھارتیہ جنتا پارٹی کی مودی سرکار کے شدت پسندانہ نظریے کے سائے میں ہندوتوا جتھے پوری ڈھٹائی اور آزادی سے بھارت میں تمام مذہبی اقلیتوں پر حملہ آور ہیں‘۔گزشتہ ماہ بھارت میں کئی انتہائی دائیں بازو کے گروہوں کے رہنماؤں نے ملک میں اقلیتوں کی نسلی کشی کا اعلان کیا تھا جس کا خاص طور پر نشانہ ملک کی 20 کروڑ مسلمان آبادی تھی۔دی کوئنٹ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ہندوتوا کے رہنما یاتی نرسنگھانند نے 17 سے 19 دسمبر تک اتراکھنڈ کے یاتری شہر ہریدوار میں نفرت انگیز تقاریر سے بھرپور اجتماع کا اہتمام کیا تھا، جہاں اقلیتوں کا قتل کرنے اور ان کے مذہبی مقامات پر حملہ کرنے کی جانب اکسایا گیا تھا۔
عیدالاضحیٰ نماز کےاجتماعات کھلےمقامات پرمنعقد کیے جائیں،این سی او سی
کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نے نانگاپربت چوٹی سر کرلی
فلم ’لفنگے‘پر پابندی عائد
چارارب ڈالرزلوٹنےوالی کرپٹوکوئین ایف بی آئی کی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل
بولیویا:پانی میں اگنے والا سوسن کا سب سے بڑا پودا دریافت
صرف 15 منٹ میں پرسکون نیند لانے والی برقی پٹی
سعودی عرب:بغیر پرمٹ حج کی کوشش کرنے والے300 عازمین گرفتار
شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ،10 جوان زخمی
امریکا:آزادی پریڈ کےدوران فائرنگ،6 افراد ہلاک،متعدد زخمی
عازمین حج کی رہنمائی کیلئے اردو سمیت 14 زبانوں گائیڈ بکس جاری