عارفہ صدیقی نے تقریبا 22 سال بعد شوبز انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے اور اپنا پہلا گانا جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے ماڈلنگ بھی کی۔عارفہ صدیقی کو ان کی گلوکاری کے مقابلے اداکاری کی وجہ سے کافی شہرت حاصل رہی اور انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔عارفہ صدیقی سینیئر مرحوم اداکارہ طلعت صدیقی کی صاحبزادی ہیں جو مئی 2021 میں انتقال کر گئی تھیں۔ عارفہ صدیقی کا آخری ڈراما ’انکار‘ پی ٹی وی پر نشر ہوا تھا، جس کے بعد انہوں نے گھریلو زندگی کو اہمیت دی مگر اب انہوں نے پہلا گانا ’کچھ بھی نہیں‘ جاری کردیا۔ عارفہ صدیقی نے 22 سال بعد اپنا پہلا گانا دوسرے شوہر موسیقار اور گلوکار تعبیر احمد کے ہمراہ ریلیز کیا، جس میں دونوں نے ماڈلنگ بھی کی۔ خیال رہے کہ عارفہ صدیقی نے پہلی شادی خود سے 30 سال زائد العمر موسیقار و گلوکار استاد نذر حسین سے کی تھی جو جنوری 2018 میں انتقال کر گئے تھے۔ عارفہ صدیقی، نذر حسین کی زندگی کے آخری ایام تک ان کے ساتھ رہیں، تاہم ان کے انتقال کے بعد خود سے 25 سال کم عمر موسیقار تعبیر احمد سے دوسری شادی کی اور اب انہوں نے ان کے ساتھ ہی گانا جاری کرکے شوبز میں واپسی کی ہے۔
چینی ریسٹورنٹ میں سر کٹا مینڈک سرونگ پلیٹ سےچھلانگ لگا کر میز پرآ گرا۔
چیف جسٹس کاحکومتی شخصیات پرقائم کیسزمیں’مداخلت کے تاثر’ پرازخودنوٹس
اوکٹاایف ایکس سمیت فارن ایکسچینج ٹریڈنگ پلیٹ فارمز غیرقانونی قرار
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجوکےخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی
افغانستان: پاکستان اورکالعدم ٹی ٹی پی میں عارضی جنگ بندی پراتفاق
سعودی عرب: سامان میں آب زم زم لےجانے پر پابندی عائد
کراچی:شہریوں سےکروڑوں روپےکا فراڈ کرنے والی خاتون گرفتار
پاکستان اورکالعدم ٹی ٹی پی کےمابین مذاکرات
بھارت کی 21 سالہ اداکارہ کاسمیٹک سرجری کے بعد چل بسیں
نیوزی لینڈ سہ فریقی ٹی20 سیریز میں پاکستان کی شرکت کا خواہشمند