طلاق ہونے کی خوشی میں عروسی لباس نذر آتش

طلاق یافتہ خواتین شدید صدمے کا دوچار ہوتی ہیں لیکن برطانوی خاتون نے اپنی طلاق پر جشن کچھ مختلف انداز میں منایا۔ 38سالہ نکولا وائٹ نامی خاتون نے جب اپنے شوہر سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیاتو اس خوشی میں اپنے عروسی جوڑے کو آگ لگا دی۔نکولا وائٹ کی شادی سال 2005ء میں ہوئی تھی تاہم ابتداء سے ہی انکا ازدواجی تعلق تلخی کا شکار رہا جس کے باعث انہوں نے انتہائی قدم اٹھایا۔انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرکے میں خود کو بااختیار محسوس کر رہی ہوں۔ مجھے ایسے لگ رہا ہے جیسے میرے سینے پر ایک بوجھ تھا جو اتر گیا ہے۔ اب میں اپنے ماضی کو ماضی میں چھوڑ کر آگے بڑھ سکتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں