طالبان حکومت نے کابل سے پکڑی گئی تقریباً 3 ہزار لیٹر شراب نالے میں بہا دی۔افغان انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ٹوئٹ کرائی گئی ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اسپیشل یونٹ نے خفیہ اطلاع پر کابل کے ایک علاقے میں چھاپہ مار کر تقریباً 3 ہزار لیٹر شراب برآمد کی۔ڈائریکٹوریٹ کے مطابق کارروائی میں 3 شراب ڈیلرز کو بھی گرفتار کیا گیا۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ طالبان کے اسپیشل یونٹ نے پکڑی گئی 3 ہزار لیٹر شراب نالے میں بہا دی ہے۔دوسری جانب یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ایجنسی نے چھاپا کب مارا اور شراب کو کب بہایاگیا؟ خیال رہے کہ 15 اگست 2021 کو طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد ملک بھر میں منشیات کے عادی افراد کے خلاف چھاپوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔
عیدالاضحیٰ نماز کےاجتماعات کھلےمقامات پرمنعقد کیے جائیں،این سی او سی
کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نے نانگاپربت چوٹی سر کرلی
فلم ’لفنگے‘پر پابندی عائد
چارارب ڈالرزلوٹنےوالی کرپٹوکوئین ایف بی آئی کی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل
بولیویا:پانی میں اگنے والا سوسن کا سب سے بڑا پودا دریافت
صرف 15 منٹ میں پرسکون نیند لانے والی برقی پٹی
سعودی عرب:بغیر پرمٹ حج کی کوشش کرنے والے300 عازمین گرفتار
شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ،10 جوان زخمی
امریکا:آزادی پریڈ کےدوران فائرنگ،6 افراد ہلاک،متعدد زخمی
عازمین حج کی رہنمائی کیلئے اردو سمیت 14 زبانوں گائیڈ بکس جاری