طالبان اور احمد مسعود جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ

افغان صوبے بلخ میں طالبان اور احمد مسعود کی قومی مزاحمتی فرنٹ کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق طالبان سے جھڑپ میں قومی مزاحمتی فرنٹ کے 8 جنگجو مارے گئے ہیں جبکہ طالبان فورسز نے ہتھیار اور مشین گنیں بھی ضبط کی ہیں۔قومی مزاحمتی فرنٹ کے ترجمان کی جانب سے ابھی کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔خیال رہے کہ دو ہفتے قبل تہران میں احمد مسعود کی افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں