طالبان اس وقت امریکا کواپنا دشمن نہیں سمجھتے،افغان وزیرداخلہ

طالبان اس وقت امریکا کو اپنا دشمن نہیں سمجھتے۔یہ بات افغانستان کے وزیرداخلہ سراج الدین حقانی نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہی – انہوں نے کہا ہےکہ گزشتہ 20 برس کا عرصہ دفاع اور جنگ کا تھا، اب امریکا اور عالمی برادری سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں اور تعلقات ان بنیادوں اوراصولوں پر جو دنیا میں رائج ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا کےرویے کےباعث افغان عوام کو امریکا سے تحفظات ہیں، ملکی آزادی اوردفاع کےلیےجدوجہد ہماراجائزحق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں