طارق فاطمی سےایک روز بعد ہی خارجہ امور کاعہدہ واپس لے لیا گیا

ایک روز قبل خارجہ امور کی ذمہ داری سنبھالنے والے طارق فاطمی سے آج عہدہ واپس لے لیا گیا۔حریت نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق سفیر طارق فاطمی سے خارجہ امور کا عہدہ واپس لے لیا اور ان کی بطور معاون خصوصی تعیناتی میں تبدیلی کردی گئی۔اب طارق فاطمی معاون خصوصی برقرار رہیں گے تاہم ان سے خارجہ امور کی ذمہ داری واپس لے لی گئی ہے۔ واضح رہے کہ طارق فاطمی کو گزشتہ روز معاون خصوصی برائے خارجہ امور مقرر کردیا گیا تھا۔ طارق فاطمی 2013ء سے 2017ء تک وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور رہے ہیں۔انہیں ڈان لیکس کی تحقیقات کے نتیجے میں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔وہ 35 سال سے زائد عرصے تک کیریئر ڈپلومیٹ رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں