صرف 15 منٹ میں پرسکون نیند لانے والی برقی پٹی

ماہرین نے نیوروسائنس کے اصولوں پر مبنی سر پر پہننے والی ایک مؤثر پٹی بنائی ہے جس کے متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس سے صرف 15 منٹ میں گہری نیند آجاتی ہے۔اس طرح یہ نیند لانے کے عام دورانیے کو نصف کر دیتی ہے۔ ۔اس ایجاد کو سومنی کا نام دیا گیا ہے جو ایک طرح کا ہیڈ بینڈ ہے اور اس میں ہائیڈروجل رکھا جاتا ہے۔ اسے ایپ سے کنٹرول کرکے گہری نیند کی وادی میں پہنچا جا سکتا ہے۔۔ سومنی کا استعمال بہت آسان ہے۔ اسے سر پر اس طرح پہنا جاتا ہے کہ الیکٹروڈ والا حصہ پیشانی پر آجاتا ہے۔ دوسرے مرحلے میں اس میں نصب سینسر دماغ کی ای ای جی کیفیت نوٹ کرکے تعین کرتے ہیں کہ کونسی لہریں زیادہ پیدا ہو رہی ہیں۔اس کے بعد برقی سرگرمی دماغ کو سکون دے کر آپ کو گہری نیند میں پہنچانے کی کوشش کرتی ہے اور 15 منٹ کے سیشن کے اندر اندر آپ گہری نیند میں چلے جاتے ہیں۔ سومنی کا بیرونی حصہ نرم ریشم میں لپیٹا گیا ہے اور اگر آپ چاہیں تو اس پٹی کو پہن کر آسانی سے سوسکتے ہیں۔اب تک سومنی کو بے خوابی کے سینکڑوں مریضوں پر آزمایا گیا ہے اور سب نے اسے گہری نیند کے لیے بہترین پایا ہے۔ بیرونی طور پر ایپ سے کنٹرول ہونے والی یہ اہم ایجاد کراؤڈ فنڈنگ سے گزر رہی ہے اور سال کے آخر تک 185 ڈالر میں دستیاب ہوگی۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں