صدر ڈاکٹرعارف علوی نےملک میں نئی حکومت کا مطالبہ کردیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں نئی حکومت کا مطالبہ کردیا۔ ایک بیان میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہم امتحان سے گزر رہے ہیں، جمہوریت، میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ سب کو ایک ایسی حکومت تشکیل دینےکے لیےکام کرنا ہوگا جو پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق ہو ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو مفاد پرستوں کے ہاتھ ہائی جیک نہیں ہونے دیا جاسکتا، اللہ ہماری رہنمائی فرمائے،آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں