صدرکوآپریٹؤ مارکیٹ کی آتشزدگی سےمتاثرہ350 تاجروں میں ساڑھے44 کروڑ روپے تقسیم

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عبداللہ ہارون روڈ پر واقع صدر کوآپریٹو مارکیٹ اور وکٹوریہ شاپنگ سینٹر کے 350 تاجروں میں المناک واقعے کے ٹھیک 5 ماہ بعد 44 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد معاوضے کے چیک تقسیم کیے ہیں۔ نومبر 2021 میں ایک ہفتے کے دوران آتشزدگی کے 2 واقعات میں سینکڑوں دکانیں جل کر خاکستر ہو گئی تھیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں کوآپریٹو اور وکٹوریہ مارکیٹوں کے آتشزدگی سے متاثرہ دکانداروں میں 44 کروڑ 50 لاکھ روپے کے معاوضے کے چیک تقسیم کیے تاکہ وہ اپنی کاروباری سرگرمیاں بالخصوص رمضان کے عروج کے موسم میں دوبارہ شروع کر سکیں۔ تقریب میں صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے سینئر افسران بشمول محمد ادریس، زبیر موتی والا، اے کیو خالد اور متاثرہ دکانداروں نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں