صدرعمران خان سےملاقات کےبعداسلام آبادپہنچ گئے،اہم تقریوں سےمتعلق اعلان کچھ دیرمیں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے۔صدر عارف علوی آج دوپہر اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہوئے، کچھ دیر ڈیفنس میں اپنی رہائشگاہ پر قیام کے بعد صدر عارف علوی عمران خان کی زمان پارک والی رہائشگاہ پہنچے۔صدر عارف علوی اور عمران خان کی ملاقات میں آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ زیر غور آیا۔ افواج پاکستان کی اہم تقرریوں سے متعلق اہم اعلان کچھ دیر بعد ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ صدر عارف علوی کے پاس آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری آئے گی تو وہ مجھ سے مشورہ کریں گے، اس معاملے پر ہم آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کھیلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں