شیریں مزاری کا خط عالمی قوتوں کو پاکستانی سیاست میں مداخلت کی دعوت ہے،ترجمان پی ڈی ایم

پی ڈی ایم کےترجمان حافظ حمد اللہ نے سابق وفاقی وزیر شیری مزاری کی جانب سے اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط کی شدید مذمت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیریں مزاری کا خط عالمی اسٹیبلشمنٹ کو پاکستانی اندرونی سیاست میں مداخلت کی دعوت ہے۔حافظ حمد اللہ نے کہا کہ توہین مذہب کا قانون کسی کے خلاف استعمال نہیں ہو گا، ملکی قوانین کے تحت کسی کو توہین مذہب کی بھی اجازت نہیں ہے۔شیریں مزاری نے رانا ثنا کیخلاف اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو مراسلہ لکھ دیا انہوں نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے آرمی چیف کو لکھے گئے خط کو بھی اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں مداخلت کی دعوت قرار دیا۔ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ گورنر آئین اور حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، گورنر پنجاب جس پہاڑی کمک کے منتظر ہے وہ انہیں نہیں ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں