شیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات کے صدر منتخب

سابق رہنما شیخ خلیفہ کے انتقال کے بعدشیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کے صدر منتخب ہوگئے، ۔ شیخ محمد کو وفاقی سپریم کونسل کی جانب سے منتخب کیا گیا ہے، وہ اب تیل پر انحصار کرنے والی معیشت کے رہنما ہوں گے جو ان کے والد نے 1971 میں قائم کی تھی۔’ایم بی زیڈ‘ کے نام سے جانے جانے والے شیخ محمد نے وفاقی سپریم کونسل سے ملاقات بھی کی، ایم بی زیڈ یو اے ای کے ساتویں رہنما ہیں، تاہم ان کے سوتیلے بھائی شیخ خلیفہ کے انتقال پر تیل سے مالا مال ریاست سوگ میں مبتلا ہے۔شیخ خلیفہ کی صحت میں خرابی کے بعد ایک کروڑ آبادی والے صحرائی ملک میں ان کے عہدے پر براجمان ہونے کی توقعات عروج پر تھیں۔انہوں نے متحدہ عرب امارات کے ایک شخص کو خلا پر بھیجا اور مریخ پر تحقیقات کی اور اپنا پہلا جوہری ری ایکٹر کھولا جبکہ اپنی تیل سے چلنے والی معیشت کا استعمال کرتے ہوئے خودکار نوعیت کی خارجہ پالیسی بھی تشکیل دی۔روایتی طاقتوں کے پیچھے ہٹنے کے بعد قریبی اتحادیوں کے ہمراہ یہ مشرقِ وسطیٰ کے رہنما کے طور پر ابھر کر سامنے آئے اور امریکا کی مداخلت کو کم کیا اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرتے ہوئے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ باغیوں کے خلاف جنگ میں شمولیت حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں