شہرہ آفاق گلوکارہ لتا منگیشکرآئی سی یو میں داخل

گلوکارہ لتا منگیشکر کو کورونا کے ساتھ نمونیا کی بھی تشخیص ہوئی ہے گلوکارہ اس وقت انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں۔گزشتہ روز لتا منگیشکر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں جس کے بعد انہیں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ تاہم اب تازہ ترین خبر آئی ہے کہ سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر نمونیا میں بھی مبتلا ہیں جس کے بعد انہیں آئی سی یو (انتہائی نگہداشت) کے وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بریچ کینڈی اسپتال کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر پرتت صمدانی جو پچھلے کئی برسوں سے 92 سالہ گلوکارہ لتا منگیشکر کی دیکھ بھال کررہے ہیں نے تصدیق کی ہے کہ لتا کو ہفتے کی رات اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور وہ نمونیا میں بھی مبتلا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں