مصر میں خاتون نے شوہر کی دوسری شادی پر اپنے دونوں بچے بالکونی سے نیچےپھینک دیئے جس کےنتیجے میں دونوں بچوں کی موت واقع ہوگئی۔ مصر کے ایک گاؤں کی رہائشی عمارت کی تیسری منزل پر مقیم ایک خاتون نے اپنے ڈیڑھ ماہ اور دو سال کے بچوں کو بالکونی سے پھینک دیا۔ اہل محلہ بچوں کو اسپتال لے کر گئے تاہم زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ان کی موت واقع ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون جب حاملہ تھیں تو ان کے شوہر نے دوسری شادی کرلی تھی اور خرچہ نہیں دیتے تھے۔ کسمپرسی میں دوسرے بچے کی ولادت ہوئی لیکن بچوں کو کھلانے کے لیے بھی کچھ نہں تھا جس پر خاتون نے یہ انتہائی اقدام اُٹھایا۔اہل محلہ کا کہنا تھا کہ خاتون نے خود بھی بالکونی سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی کوشش کی تاہم انھیں روک لیا گیا۔ پولیس نے خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔ خاتون کا نام نیفین عبداللہ ہے اور ان کی عمر محض 20 سال ہے۔عدالت نے ملزمہ کے مکمل جسمانی اور ذہنی معائنے کا حکم دیا ہے اور تب تک خاتون کو دارالامان میں رکھا جائے گا۔
ترکیہ میں زلزلےکےتیسرےدن بھی لاشیں نکالنےکاکام جاری،ہلاکتیں8500 سےمتجاوز
پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی مت کریں ورنہ لائسنس منسوخ کردیںگے،مصدق ملک
پاکستان میں زلزلےسےمتعلق پیش گوئیاں محکمہ موسمیات نے مستردکردیں
،ترکیہ میں 7اعشاریہ 8 شدت کازلزلہ،1500افراد جاں بحق 5ہزار زخمی
بلوچستان:فاسٹ بولرنسیم شاہ اعزازی ڈی ایس پی بنا دیئےگئے
امریکی لڑاکا طیارے نےچینی جاسوس غبارہ مارگرایا
کوئٹہ:پولیس لائن کے قریب دھماکا،5 افراد زخمی
آئی ایم ایف کی شرط:سرکاری افسران اوراہلخانہ پراثاثےظاہر کرنا لازمی قرار
سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف انتقال کر گئے
توہین آمیزمواد کیوں نہیں ہٹایا؟ پاکستان میں وکی پیڈیا بلاک