شوہرشراب اورآئس کا نشہ کرتاہے،عامر لیاقت کی تیسری بیوی خلع نےکےلیےدرخواست دائرکردی(ویڈیو)

قومی اسمبلی کے رکن اور ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی نے خلع لینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔دانیہ بی بی نے بہاولپور کی فیملی کورٹ میں تنسیخ نکاح ،حق مہر، خرچ اور نان نفقے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو 7جون کے لیے نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔دانیہ بی بی نے الزام عائد کیا ہے کہ عامر لیاقت عیاش شخص ہے جو شراب اور آئس کا نشہ کرتا ہے۔درخواست کے مطابق عامر لیاقت نشہ آور ہوکر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا ہے اور اپنے اثر و رسوخ کی دھمکیاں دیتا ہے. دانیہ بی بی نے استدعا کی ہے کہ عدالت عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے اور حق مہر کی مد میں11کروڑ روپے، گھر اور زیورات ادا کرنے کا حکم دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں