شوکت ترین سینیٹر بن گئے،حلف اٹھالیا

 وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے سینیٹر کا حلف اٹھالیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا، جہاں خیبر پختون خوا سے سینیٹر منتخب ہونے والے شوکت ترین نے حلف اٹھایا، صادق سنجرانی نے ان سے حلف لیا، اس موقع پر حکومتی ارکان کی جانب سے ڈیسک بجاکر انہیں مبارک باد دی گئی۔ رواں ماہ کی 20 تاریخ کو شوکت ترین کے پی کے سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے، سینیٹ انتخاب میں کے پی اسمبلی کے 122 ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، 13 ووٹ اے این پی اور 13 جے یو آئی کے امیدوار کو ملے، جب کہ شوکت ترین 87 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں