شمالی کوریا کےسربراہ کم جونگ کی بیٹی پہلی بارمنظرعام پر

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ کی بیٹی پہلی مرتبہ عوامی سطح پر منظر عام پر آئی ہے۔کم جونگ اُن نے دو روز قبل جب بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تو ان کے ساتھ ان کی بیٹی بھی موجود تھی۔کم جونگ اُن کی ذاتی زندگی کے حوالے سے میڈیا پر بہت کم معلومات ہیں تاہم ایک سابق باسکٹ بال اسٹار ڈینس روڈمین نے 2013 میں برطانوی اخبار دی گارجین بتایا تھا کہ کم جونگ اُن کی بیٹی کا نام ’جُو ائی‘ ہے۔کم جونگ اُن نے دو روز قبل جب بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تو ان کے ساتھ ان کی بیٹی بھی موجود تھی۔ فوٹو سوشل میڈیا کم جونگ اُن نے دو روز قبل جب بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تو ان کے ساتھ ان کی بیٹی بھی موجود تھی۔ فوٹو سوشل میڈیا روڈمین نے بتایا تھا کہ انہوں نے کم جونگ اُن کی فیملی کے ساتھ وقت گزارا، وہ ایک اچھے والد ہیں اور انہوں نے جُو ائی سے گپ شپ کی لگائی، اس کے علاوہ باسکٹ بال اسٹار نے کم جونگ ان کی اہلیہ ری سول جو سے بھی ملاقات کی۔یاد رہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے حال ہی میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے ملک کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ جاری رہا تو پھر جوہری ہتھیاروں سے جواب دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں