شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس، چیف الیکشن کمشنر کا نوٹس

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس پر فوری نوٹس لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے شاہ محمود قریشی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات پرصوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ ملتان سمیت دیگر 19 حلقوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر قانون کے تحت سخت سے سخت کارروائی کی جائے، تمام کارروائی سے چیف الیکشن کمشنر کو فوری آگاہ کیا جائے۔ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں