شاہد آفریدی شاہین آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ سےخوش

شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر اور مستقبل کے داماد شاہین شاہ آفریدی کی تعریفوں کے پل باندھ دیےنجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں شاہد آفریدی نے شاہین کی پشاور زلمی کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کی تعریف کی۔ قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا تھا جہاں 159 رنز کے تعاقب میں شاہین آفریدی نے اپنی جارحانہ بیٹنگ کے ذریعے ٹیم کا اسکور 158 کرکے برابر کردیا تھا، شاہین نے 20 گیندوں پر 39 رنز اسکور کیے جس میں 4 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے، شاہین نے آخری اوور میں ایک چوکا اور 3 چھکے لگاکر مقابلہ ٹائی کیا جس سے میچ سپر اوور میں جا پہنچا تھا۔شاہین کی اس پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ اس روز دوستوں کے ساتھ مصروف تھا اس لیے شاہین کی پرفارمنس نہیں دیکھ پایا مگر بعد میں سوچا کہ میچ بہت اچھا ہوا اور شاہین نے اس میچ میں کچھ کرکے دکھایا۔ سابق کپتان کا کہنا تھاکہ اس کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ شاہین مجھ سے بار بار کیوں کہتا ہے کہ لالا مجھے آپ کا بلا چاہیے؟ لیکن میں نے ابھی تک شاہین کو اپنا بلا نہیں دیا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ شعیب اختر سمیت جتنے بھی فاسٹ بولر ہیں ان میں بیٹنگ کا شوق پایا جاتا ہے ایسا ہی شوق شاہین میں بھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں