سیہون:مسافروین گڑھےمیں گرنےسے12 بچوں سمیت20 افرادجاں بحق13 زخمی ہوگئے

سیہون ٹول پلازہ کےقریب انڈس ہائی وے پر مسافر وین گڑھے میں گرنے سے 12 بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق خیرپور سے سیہون شریف آنے والی مسافر وین انڈس ہائی وے روڈ پر سیلابی پانی کے اخراج کے لیے لگائے گئے کٹ میں گر گئی- سیلابی صورتحال کے 2 ماہ بعد بھی کٹ اور کھڈےکو پُر نہیں کیا گیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا، حادثہ میں 20 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے ہیں – لاشوں اور زخمیوں کو عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا ہے۔ عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون کے ڈائریکٹر ڈاکٹر معین صدیقی کے مطابق جاں بحق افراد میں 8 خواتین، 6 بچے اور 6 بچیاں شامل ہیں، جاں بحق بچوں کی عمریں 10سے 15سال کے درمیان ہیں، 2 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔حادثے پر سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہےکہ حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں