سینیٹرشوکت ترین نےوفاقی وزیر کےعہدے کاحلف اٹھا لیا

خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب ہونے والے شوکت ترین نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی جہاں صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی نے شوکت ترین سے حلف لیا۔یاد رہے کہ شوکت ترین گزشتہ ہفتے خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔20 دسمبر کو خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی نشست پر الیکشن ہوئے جس میں کُل 122 ووٹ کاسٹ کیے گئے ان میں سے 9 ووٹ مسترد کر دیے گئے تھے۔113ووٹوں میں سے 87 ووٹ لے کر شوکت ترین سینیٹر منتخب ہوئے تھے، جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار شوکت امیرزادہ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدواروں ظاہر شاہ کو 13، 13 ووٹ حاصل کر سکے تھے۔24 دسمبر سینیٹ اجلاس کے دوران شوکت ترین نے سینیٹر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں