سیاچن:آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹرگر کرتباہ

،پائلٹس شہید آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سیاچن میں گرکر تباہ ہوگیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کو آرمی ایوی ایشن کا ہيلی کاپٹر سیاچن ميں کريش ہوا۔ واقعے میں دونوں پائلٹس شہيد ہوگئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں میجر عرفان اور میجر راجہ ذیشان موجود تھے۔ہیلی کاپٹر روٹین کی نگرانی کی پرواز پر تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹرز اور فوج کے دستے جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور واقعہ سے متعلق تحقیقات اور شواہد اکھٹا کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں