سہ ملکی ٹی20 سیریز: پاکستان نےنیوزی لینڈ کو6 وکٹوں سے شکست دے دی

سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 148 رنز کا ہدف دیا تھا جسے پاکستان نے بآسانی 19ویں اوور میں 4 کھلاڑی آؤٹ پر حاصل کرلیا۔کپتان بابر اعظم 11 چوکوں کی مدد سے 53 گیندوں پر 79رنز بنا کر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔میزبان ٹیم نے 20 اوورز میں 8 کھلاڑی آؤٹ پر 147 رنز اسکور کیے، حارث رؤف ایک ہی اوور میں 3 وکٹس لے کر سرِ فہرست رہے۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 36 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد رضوان 4 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گینڈ پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔جس کے بعد پانچویں اوور کی دوسری بال پر شان مسعود بغیر کھاتہ کھولے بلیئر ٹکنرز کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے۔پاکستانی ٹیم کا تیسرا نقصان شاداب خان کی وکٹ کی صورت میں ہوا جو 34 رنز بنا کر بلیئر ٹکنرز کا شکار بنے۔جن کے بعد ٹرینٹ بولٹ نے محمد نواز کو 16 رنز کے انفرادی اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی۔قبل ازیں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو دوسرے اوور کی دوسری گیند پر نیوزی لینڈ کے اوپنر فن ایلن 8 بالز پر 3 چوکوں کی مدد سے 13 رنز بنانے کے بعد محمد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کیویز کے 77 رنز کے مجموعی اسکور پر 10ویں اوور کی آخری گیند پر ڈوین کانوے کو بھی محمد نواز نے پویلین بھیج دیا ۔میزبان ٹیم کے تیسرے کھلاڑی کین ویلیمسن 31 رنز بنا کر محمد نواز کا شکار بنے۔کیویز کے پویلین لوٹنے والے چوتھے کھلاڑی گیلین فلپس بنے جو 18 رنز کے انفرادی اسکور پر شاہنواز دھانی کی گیند پر محمد آصف کو اپنا کیچ تھما بیٹھے۔بعدازاں حارث رؤف نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 18ویں اوور میں 3 بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔پہلی اننگ کے اختتامی اوور میں محمد وسیم نے میزبان ٹیم کے آٹھویں کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔گزشتہ روز ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 13 رنز سے شکست دے دی تھی۔آج کے میچ کے لیے بنگلہ دیش کے خلاف کھیل میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔پاکستانی ٹیم کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، حیدر علی، افتخار احمد، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی کے ساتھ میدان میں اتری اتھی

اپنا تبصرہ بھیجیں