سوشل میڈیا پرفحش ویڈیوزسےلوگوں کوبدنام کرنےوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ

سوشل میڈیا پر فحش اور غیر اخلاقی ویڈیوز سے لوگوں کو بدنام کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے-یہ بات وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے ایک بیان میں کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد پھیلانے والوں کو گرفتار کریں گے، وزیرِ اعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایسے مواد کو برداشت نہ کیا جائے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ سوشل میڈیا کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے، ایسے واقعات کی روک تھام کرنی ہے جس میں ایسے مواد کو بلیک میلنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔قابل اعتراض وڈیو فلموں کا چرچا، تشہیر عمران خان خود کررہے ہیں ان کا مزید کہنا ہے کہ ایسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر سمیت اس نوع کا گند پھیلانے والوں کا صفایا کریں گے۔وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حوالے سے کارروائی کے لیے ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں