سوئی میں دہشتگردوں کا حملہ،سرفراز بگٹی کےکزن سمیت 4 لیویزاہلکارشہید

بلوچستان :ڈیرہ بگٹی میں موندرانی مٹ کے قریب دھماکے میں لیویز کے 4 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ لیویز اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔ لیویز حکام کے مطابق گزشتہ رات موندرانی کے علاقے میں سولر سسٹم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی، لیویز اہلکار تحقیقات کیلئے پہنچے تو دھماکا ہوگیا۔ سینیٹر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ شہید افراد میں ان کا کزن بھی شامل ہے، بلوچ ری پبلکن آرمی کے دہشت گرد حملے میں ملوث ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ حملے میں میرے کزن سمیت 4 افراد شہید ہوئے، حکومت مذاکرات کے نام پر ہم سے مذاق کر رہی ہے۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سے پوچھتا ہوں کہ کیوں ہمیں دہشت گردوں کے آگے پھینک دیا ہے، لوگوں کی مدد کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں