سندھ کےبعد وفاق نےبھی کراچی اورحیدرآباد ڈویژن میں آج اپنےدفاتربند رکھنےکااعلان کردیا

سندھ کے بعد وفاقی حکومت نے بھی شدید بارشوں کے باعث کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں آج اپنے دفاتر میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے کابینہ ڈویژن نے چھٹی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔البتہ کراچی اورحیدرآباد ڈویژن میں ضروری سروسز سمیت رین ایمرجنسی میں کام کرنے والے دفاتر کھلے رہیں گے۔کراچی سمیت صوبہ سندھ کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کا سلسلہ 26 جولائی کی رات تک جاری رہنے کا امکان ہے، 30 جولائی سے ایک اور سسٹم اثرانداز ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں