سندھ کابینہ نےکراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی منظوری دیدی

سندھ کابینہ نے 90 روز کے لیے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ملتوی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے معاملے پر محکمہ بلدیات نے الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ بلدیات کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ سندھ کابینہ نے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کے التوا کی منظوری دیدی ہے۔خط کے مطابق سندھ کابینہ نے 90 روز کے لیے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ملتوی کرنے کی منظوری دی ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات نے سندھ کابینہ کی منظوری سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں