سندھ میں وائس چانسلرکیلئےعمرکی حد میں تبدیلی

سندھ میں وائس چانسلر کے لیے عمر کی حد 65کے بجائے 62سال مقرر کردی گئی۔سندھ کی سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کےامیدواروں سےدرخواستیں طلب کی گئی ہیں جس میں وائس چانسلر کی عمر کی حد 65کے بجائے 62سال مقرر کی گئی ہے جب کہ امیدوار کے لیے ایچ ای سی معیارکے مطابق پروفیسریا پروفیسربننےکی اہلیت لازمی ہوگی، اسکروٹنی کے بعد تلاش کمیٹی امیدواروں کا انتخاب کرے گی۔جن سرکاری جامعات کے وی سیز کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ان میں مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو، داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی، بینظیربھٹو شہیدیونیورسٹی خیرپور، شہیداللہ بخش سومرو یونیورسٹی جامشورو، اروڑ یونیورسٹی سکھر ، بیگم نصرت بھٹو یونیورسٹی سکھر، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو، شہید محترمہ بینیظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے لیے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں