سعودی عرب کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ شروع کرے گی

سعودی عرب دنیا کی مہنگی ترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ منعقد کرے گی-آسٹریلوی میڈیا کے مطابق دنیا کی مہنگی ترین کرکٹ ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے سعودی عرب کی حکومت نے انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کے مالکان سے بات کی ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہےکہ مبینہ طور اس لیگ کا منصوبہ ورلڈکرکٹ کو تبدیل کر دے گا۔آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ سعودی حکام نے ٹی ٹوئنٹی کی مہنگی ترین کرکٹ لیگ کو اپنا اگلا منصوبہ قرار دیا ہے۔خیال رہےکہ بھارتی کھلاڑیوں پر اپنے بورڈ کی جانب سے دیگر لیگز میں شرکت پر پابندی ہے تاہم آسٹریلوی میڈیا کا دعویٰ ہےکہ سعودی عرب حکام کی تجویز کے بعد قوانین میں نرمی کیے جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں