سعودی عرب:بغیر پرمٹ حج کی کوشش کرنے والے300 عازمین گرفتار

سعودی حکومت کے عہدیدار نےبتایا ہے کہ حکام نے پرمٹ کے بغیر حج کرنے کی کوشش کرنے والے تقریباً 300 افراد کو گرفتار کرکے ان پر جرمانہ عائد کردیا ہے جب کہ سلطنت رواں سال حج کی اجازت کے تحت آنے والے 10 لاکھ عازمین کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق حج سیکیورٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے سرکاری میڈیا پر نشر ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تقریباً 288 شہریوں اور رہائشیوں کو حج کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا.انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے ہر فرد پر 10 ہزار سعودی ریال یعنی تقریباً 26 سو ڈالرجرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں