سر درد،تیز بخاراور زکام سےبچنے کیلیے قہوہ کا استعمال

موسم گرما سے پت جھڑ بمعنی خزاں میں داخل ہو چکا ہے ۔ اس موسم کو کچا موسم بھی کہتے ہیں ۔ رات کے وقت کچھ دیر کھلے سر کھلے آسمان کے نیچے بیٹھ گئے دماغ نے سردی کا اثر قبول کر لیا جو کہ پہلے ہی بدن انسان کا سرد عضو کہلاتا ہے یا پھر رات سوتے میں پنکھے کی ہوا سر کو لگ گئ تو بھی دماغ نے سردی کا اثر قبول کر لیا ۔ دن کو گرد آلود ہوا چل پڑی تو گرد و غبار ہوائ نالیوں میں پھر گیا ۔ دن کو دھوپ میں پھر لیا اور ٹھنڈا پانی پی لیا تو بھی ۔ زکام ۔ چھینکیں ۔ ناک بند ۔ سر درد شروع ہو گیا ۔ اس موسم میں ۔ بچے ۔ جوان ۔ بزرگ ۔ نوجوان بچیاں سب اس کے بُری طرح شکار ہو رہے ہیں ۔ سر درد ۔ تیز بخار ۔ زکام ۔ بند نزلہ کا شکار ہر گھر میں دیکھا جا سکتا یے ۔ ان تمام ہریشانیوں سے بچاو کیلئے یہ قہوہ تین وقت بنا کر استعمال کریں ۔ ہزاروں روپیہ ۔ ڈاکٹروں کی فیسیں ۔ اور ہسپتالوں کے دھکوں سے بچیں ۔ کامن قہوہ ۔ ھوالشافی ۔ ہلدی ۔ ملٹھی ۔ سونف ۔ سفیدے کے پتے ۔ اجوائیں ۔ استخدوس ۔۔ گل بنفشہ۔ کاکڑا سنگی ۔ خوب کلاں ۔ منقہ۔ کالی مرچ ۔ ہر جز ایک ایک تولہ لا کر موٹا موٹا کوٹ کر مکس کرکے سنبھال لیں ۔ چائے والی چمچی برابر یہ دوا لیکر دو کپ پانی میں مدھم آنچ پر پکائیں اور جب ایک کپ رہ جائے تو پن کر چائے کی طرح گرما گرم پی لیا کریں ۔ تین وقت پینا ہے ۔ . ان شاء اللہ آپ بدلتے موسموں کی سختیوں ۔ موسم سرما میں ٹھنڈ لگنے ۔ نمونیہ سے محفوظ رہینگے ۔ بچوں کو کم مقدار میں دیں ۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں