سرخ بالوں والےشہریوں کیلئے2 دن سنیما میں مفت فلم دیکھنے کی پیشکش

برطانیہ میں ایک سنیما گھر چلانے والی کمپنی نے سرخ بالوں(ریڈ ہیڈڈ) والے افراد کیلئے ملک میں کسی بھی جگہ اپنے سنیما گھروں میں مفت فلمیں دیکھنےکی پیشکش کی ہے۔ برطانیہ ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور منگل کے روز درجہ حرارت تاریخ میں پہلی بار 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا۔اس شدید گرمی کی لہر میں شو کیس سنیماز نامی کمپنی نے برطانیہ میں سرخ بالوں والے افراد کو مفت میں اپنے ائیر کنڈیشن سنیماز میں فلمیں دکھانے کا اعلان کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق تحقیق سے ثابت ہوا کہ ہیٹ ویو میں ریڈ ہیڈڈ افراد کے زیادہ متاثر ہونےاور ان میں جلد کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اس لیے ریڈ ہیڈڈ افراد کو اس گرمی کے موسم میں ہیٹ ویو سے بچانے کیلئے کمپنی نے 18 اور 19 جولائی کو انہیں سنیما گھر میں فلموں کی مفت ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ریڈ ہیڈد افراد ان 2 دنوں میں روزانہ اپنی مرضی کی صرف ایک فلم مفت میں دیکھ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ برطانیہ میں 19 جولائی کو تاریخ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 40.2 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق یہ پہلی بار ہے جب برطانیہ میں 40 سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ یہ درجہ حرارت برطانوی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے سے قبل لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے 19 جولائی کی سہ پہر درجہ حرارت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی ہوئی ہے۔ اس سے قبل برطانیہ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 2019 میں ریکارڈ کیا گیا تھا جو 38.7 سینٹی گریڈ تھا۔ برطانیہ سمیت یورپ کے مختلف حصوں میں ہیٹ ویو کی موجودہ لہر افریقا سے آنے والی گرم ہواؤں کا نتیجہ ہے، جس کے باعث مختلف یورپی ممالک میں درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹ گئے جبکہ مختلف مقامات پر جنگلات میں آگ بھی لگ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں