سربیا:پاکستانی سفارت خانےکی جانب سےحکومت مخالف ٹویٹ نےکھلبلی مچادی

سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے حکومت مخالف ٹویٹ نے کھلبلی مچادی۔ دفترخارجہ نے بتایا ہے کہ سفارت خانے کے اکاؤنٹس ہیک ہوگئے ہیں۔تین دسمبر کی صبح 10 بج کر 56 منٹ پر سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کے ویری فائڈ اکاؤنٹ کی جانب سے حکومت مخالف ٹویٹ کی گئی۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ مہنگائی کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے باعث عمران خان کی حکومت کیا سمجھتی ہے کہ سرکاری افسران خاموش بیٹھ کر آپ کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ سفارت خانے کے افسران اور عملے کو تین ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں اور ان کے بچوں کو فیس ادا نہ کرنے پر تعلیمی اداروں سے نکال دیا گیا ہے۔ٹویٹ میں طنزیہ کہا گیا ہے کہ کیا یہ نیا پاکستان ہے؟ ٹویٹ کے ساتھ عمران خان کے مشہور بیان، آپ نے گھبرانا نہیں ہے پر مبنی گانا بھی منسلک کیا گیا ہے۔ ٹویٹ کے ساتھ ایک اور پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان ،ہم معذرت خواہ ہیں مگر ہمارے پاس اور کوئی آپشن نہیں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں