سات سالہ بچی دنیا کی کم عمر ترین اوپرا گلوکارہ کی سند رکھنے والی سنگر بن گئی ہے۔ پٹس برگ سے تعلق رکھنے والی بچی کا نام وکٹری برنکر ہے، اس کی عمر اب 10 سال ہو گئی ہے، لیکن گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے سات برس کی عمر میں ہی کم عمر ترین اوپرا ہاؤس گلوکارہ قرار دے دیا تھا۔ وکٹری برنکر نے 3 سال قبل 8 لوگوں کے ساتھ پبلک تھیٹر میں پرفارم کیا تھا، جس پر سننے والوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی اتنی بہترین، پختہ اور پکے سروں والی آواز نہیں سنی۔ بچی نے بتایا کے ان کی والدہ جنہوں نے ان کو گود لیا تھا، کے مطابق وہ بہت جلد بولنا شروع ہو گئی تھیں، اور دو سے ڈھائی سال میں پہلا گانا بھی گالیا تھا۔ وکٹری برنکر اب گلوکاری میں مہارت حاصل کر چکی ہے، اب وہ تین مختلف انداز میں سات زبانوں میں گانا گاسکتی ہیں۔ جس میں اوپرا گائیکی بھی شامل ہے۔ امریکا گوٹ ٹیلنٹ نامی پروگرام میں وہ گولڈن بزر کے درجے تک پہنچ چکی تھیں جو وکٹری کی زندگی کا ایک یادگار لمحہ بھی تھا۔
ڈالرایک روپے47 پیسےمہنگا ہوکر194 روپےکا ہوگیا۔
پنجاب اسمبلی کے ڈائریکٹر سیکیورٹی سمیت مزید افسران گرفتار
وزیراعظم کی یو اے ای صدرسے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پرتعزیت
خاتون صحافی شیرین ابوعقلہ کےجنازے پراسرائیلی فوج کا حملہ،بیلاحدید کی شدیدمذمت
شمالی وزیرستان میں پولیوکےتیسرےکیس کی تصدیق،بچوں کو حفاظتی قطرےضرور پلوائیں،وزیر صحت
برطانیہ میں منکی پوکس بیماری کےدو کیسز رپورٹ
کراچی میں ہیٹ ویو کےباعث ایک اور کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا
امریکی:کیلیفورنیا کےچرچ میں فائرنگ،1شخص ہلاک،5 افراد زخمی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکا نوٹیفکیشن جاری
تربوز خوشذائقہ اور غذائیت سے بھرپور سپرفوڈ