ساتھی کھلاڑی کا قتل:بھارتی اولمپیئن ریسلرسوشیل کمارپر فردجرم عائد

بھارتی ریسلر اولمپیئن سوشیل کمار اور 17 دیگر افراد کے خلاف ساتھی ریسلر کے قتل اور دیگر الزامات کے تحت فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔نئی دلی کی عدالت کے سامنے پیش کی گئی رپورٹ میں پولیس نے بتایا کہ گزشتہ سال سوشیل کمار نے ساتھی ریسلر ساگر دھانکر کو پراپرٹی کے معاملے پر حملہ کر کے قتل کیا ۔ پولیس نے اس قتل میں سوشیل پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے دیگر شریک ملزمان کے ساتھ مل کر قتل کی پلا ننگ کی جس کے بعد عدالت نے ثبوتوں کی بنیاد پر سوشیل کمار اور دیگر 17 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ گزشتہ سال 18 مئی کو سوشیل کمار نے عدالت میں پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ ان کے خلاف تحقیقات جانبدارانہ تھیں۔ سوشیل کمار نے بھارت کی جانب سے 2008 اور 2012 کے اولمپکس میں میڈلز جیتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں