سابق مس ورلڈ 34 کروڑ کی شراب چوری کرنے پر گرفتار

میکسیکو کی سابق ملکہ حسن کو ہسپانوی ریسٹورنٹ سے17 لاکھ ڈالرمالیت کی شراب چرانے کا الزام میں تلاش کیا جا رہا تھا۔نو ماہ کی تلاش اور تحقیقات کے بعد پولیس نے ملکہ حسن اور ان کے دوست کو کروشیا سے گرفتار کر لیا ہے، پولیس کے مطابق شراب کی چوری کا یہ واقعہ گزشتہ برس27 اکتوبر کو ہسپانوی شہر کیسیریس کے معروف آٹریو ہوٹل میں پیش آیا تھا۔چوری کرنے کے فوی بعد یہ جوڑا، ملک چھوڑ کر فرار ہو گیا، اور کئی ماہ تک یورپ کے مختلف ملکوں میں پھرتے رہے، تاہم کروشیا پہنچتے ہی انہیں حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس جوڑے نے شراب کی 45 بوتلیں چرائیں، جن میں چند انتہائی نادر قسم کی تھیں جن میں سے ایک کی قیمت تقریباً تین لاکھ پندرہ ہزار ڈالر تھی۔ ولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں نے نہایت ماہرانہ انداز میں چوری کا منصوبہ تیار کیا تھا ۔ اور اس کے لیے انہوں نے کئی ماہ تک ریستوراں کا جائزہ لیا۔ اس جوڑے کو پکڑنے کے لیے پولیس نے نیدرلینڈ، کروشیا اور رومانیہ کے انٹرپول کے ساتھ بھی مل کر کام کیا، تاہم انتظامیہ کی جانب سے ان ملزمان کے نام جاری نہیں کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں