سابق فاسٹ بالرشعیب اخترکی والدہ انتقال کرگئیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے اپنے ٹویٹر اکاؤٹ سے اپنے مداحوں کواپنی والدہ کے انتقال سے متعلق آگاہ کیا ۔ٹوئٹر پر شعیب اختر کی جانب سے مداحو ں کو ان کی والدہ کی تدفین سے متعلق بھی آگاہ کیاگیا۔ انہوں نے کہا والدہ کی نماز جنازہ ایچ-8 میں آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔گزشتہ روزشعیب اختر کی والدہ کو طبیعت خرابی پراسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔دوسری جانب ٹوئٹر پر مداحوں کی جانب سے انکی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیاجارہاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں