سابق اہلیہ پرکوئی تشدد نہیں کیا،جونی ڈیپ کا عدالت میں بیان

ہولی وڈ اداکار جونی ڈیپ نے سابق اہلیہ امبر ہرڈ کے خلاف امریکی عدالت میں دائر کردہ اپنے ہتک عزت کے کیس میں بیان حلفی ریکارڈ کرواتے ہوئے عدالت کو بتایا ہے کہ انہوں نے سابق اہلیہ تو کیا، کبھی کسی خاتون پر بھی کوئی تشدد نہیں کیا۔جونی ڈیپ کی جانب سے دائرہ کردہ کیس کا ٹرائل 13 اپریل سے ریاست ورجینیا کی کاؤنٹی فیئر فیکس کی عدالت میں شروع ہوا تھا۔ٹرائل کی سماعت 7 رکنی جیوری ارکان کر رہے ہیں جب کہ 4 اضافی ارکان بھی جیوری کا حصہ ہیں۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مذکورہ کیس میں جونی ڈیپ کی بہن سمیت متعدد گواہ بھی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں اور 19 اپریل کو جونی ڈیپ نے پہلی بار بیان حلفی ریکارڈ کروایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں