روس کا یوکرین پرحملہ،میزائل پولینڈمیں گرگیا، دوافرادہلاک،یورپ بھر میں ہائی الرٹ

یوکرین پر متعدد روسی میزائل حملوں کے دوران پولینڈ کے اندر بھی میزائل گرے ہیں ، جس میں 2 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ میزائل حملے کے بعد پولینڈ سمیت یورپ بھر میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ادھر روسی وزارت دفاع نے اس بات کی تردید کی ہے کہ روس جانب سے پولینڈ میں کوئی میزائل نہیں داغے گئے۔دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے انڈونیشیا کے شہر بالی میں جی 20 اجلاس کے موقعے پر اتحادیوں کی ایک ایمرجنسی میٹنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا ‘امکان کم’ ہے کہ میزائل روس کی جانب سے فائر کیا گیا ہو۔انہوں نے کہا کہ نئے واقعے سے تشویش میں مزید اضافہ ہوگیا ہے البتہ دھماکے سے متعلق پولینڈ کی تحقیقات کی حمایت کرنے پر اتفاق کرتے ہیں۔واضح رہے کہ پولینڈ میں حملے کے بعد نیٹو، امریکا، یورپی یونین اور برطانیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس حملے کے حوالے سے اطلاعات کا جائزہ لے رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں