روس نےروبل میں ادائیگی نہ کرنےپرپولینڈ اوربلغاریہ کوگیس کی فراہمی بند کردی

روس کی گیس فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی گیزپروم نے اپریل کے لیے رقم کی ادائیگی روسی کرنسی روبل میں نہ کرنے پر پولینڈ اور بلغاریہ کو گیس کی فراہمی بند کر دی ہے۔یوکرین تنازع کے باعث مغربی ممالک کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کے باعث روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے مطالبہ کیا تھا کہ جو ممالک روس کو اپنا دوست تصور نہیں کرتے وہ گیس کی فراہمی کے لیے ادائیگی روبل میں کریں لیکن بلغاریہ اور پولینڈ نے یہ مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق دیگر یورپی ممالک نے بھی روس کو گیس کی فراہمی کے لیے روبل میں ادائیگی سے انکار کیا ہے تاہم ماسکو کی جانب سے ابتدائی طور پر پولینڈ اور بلغاریہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں