روس اور کریمیا کو ملانے والے واحد پل پر دھماکا،پل کا ایک حصہ تباہ

روس اور کریمیا کو ملانے والا واحد پل آئل ٹینکر میں دھماکے بعد ٹرین میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کے باعث بند کر دیا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق روس کی جانب سے 2014 میں اپنے تسلط میں لیے گئے علاقے کریمیا کے کیرچ اسٹریٹ پل کو فوجی سازو ساان کی ترسیل کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔اس حوالے سے یوکرین حکوت کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بری طریقے سے جل رہا ہے۔یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کے مشیر میخائلو پوڈولیک کی جانب سے پل پر لگنے والی آتشزدگی کے باعث ہونے والے نقصان کو آغاز قرار دیا گیا تاہم انہوں نے یوکرین کے براہ راست ملوث ہونے کی کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں