روس اورکریمیا کوملانےوالے پُل کو تباہ کرنا دہشت گردی کی کارروائی تھی،پیوٹن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کرائیمیا کو روس سے ملانے والے واحد پُل پر دھماکے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پل پر دھماکے کی منصوبہ سازی اور معاونت یوکرینی خفیہ ایجنسیوں نے کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں، یہ دہشت گردی کی کارروائی ہے جس کا مقصد انتہائی اہم انفراسٹرکچر کو تباہ کرنا تھا۔پیوٹن نے بتایا کہ پُل کو تباہ کرنے کا منصوبہ تیار کر کے پھر کارروائی کی گئی۔واضح رہے کہ چند روز قبل آبنائے کرچ پر بنے روس اور کریمیا کو ملانے والے پُل پر دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں اس کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا تھا۔اروس کرائیمیا روڈ اور ریل رابطہ پُل پر ٹرک دھماکے کی وجہ سے کریمیا کی طرف جانے والی ٹرین میں ایندھن کے 7 ٹینک جل گئے تھے، جبکہ 3 افراد کی ہلاکت بھی سامنے آئی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں