روسی فوج نے یوکرین کے شہر کریمنا پر قبضہ کرلیا۔کریمنا کے گورنر نے شہر پر روسی فوج کے قبضے کی تصدیق کی ہے۔ روسی افواج نے یوکرین پر تازہ حملوں کے بعد مشرقی یوکرین کے شہر کریمنا پر قبضہ کرلیا جس کے بعد یوکرین کی فوج شہر سے باہر نکل گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی حملے سے پہلے یوکرین کے مشرقی شہر کریمنا کی آبادی 18 ہزار تھی جب کہ مشرقی یوکرین پر ڈونباس کے علاقے میں تازہ روسی حملے کے بعد کریمنا روس کے قبضے میں آنے والا پہلا شہر ہے۔کریمنا کے گورنر کا کہنا تھا کہ شہر اب روس کے قبضے میں ہے اور اس کی افواج شہر میں داخل ہوچکی ہیں، ہمارے دفاعی اہلکار پیچھے ہٹ گئے ہیں اورانہوں نے روسی فوج سے لڑنے کے لیے نئی جگہ پر پوزیشن لے لی ہے۔گورنر کریمنا نے شہر پرروسی قبضے کا وقت بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ روسی فوج نے شہرپر ہر طرف سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں عام شہریوں سمیت ہلاکتوں کی تعداد کا اندازہ لگانا ناممکن ہے تاہم ہمارے پاس 200 اموات کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔ واضح رہے کہ روسی فوج نے رواں برس 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا جسے روس نے خصوصی ملٹری آپریشن کا نام دیا تھا جب کہ روس کا کہنا تھا کہ اس آپریشن میں عام شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔
ویڈیو گیمزسے بچوں کی ذہانت میں اضافہ
عمرسرفراز چیمہ کی درخواست پراعتراض ختم،لارجر بنچ تشکیل دینےکی ہدایت
عدلیہ اپنےکام سےکام رکھے،ورنہ خودحکومت کرلیں،مولانا فضل الرحمن کی سخت تنقید
ملک ریاض سےریکور کی گئی رقم پربریفنگ دی جائےپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا نیب کوحکم
ماریوپول میں 1700 سےزائد یوکرینی فوجیوں نےہتھیار ڈال دیے،روس کادعوی
ترک نژاد جرمن باکسر موسی یامک دوران فائٹ انتقال کرگیا
امریکا میں عمران خان کےدورہ روس کا دفاع کرنےپربلاول بھٹوکی تعریف
وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سپریم کورٹ کوجوابدہ نہیں ہیں، عرفان قادر
بھارتی پنجاب کانگریس کےسابق صدرنوجوت سنگھ سدھوکو1 سال قید کی سزا
سپریم کورٹ نےہائی پروفائل مقدمات میں تقرروتبادلوں پر پابندی عائد کردی