روسی جارحیت کابھرپورجواب دیںگے،امریکا،معاشی پابندیاں سنگین غلطی ہوگی،پیوٹن

روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر امریکی صدر بائیڈن نے پیوٹن کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا یوکرین پر کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دے گا۔ امریکی صدر بائیدن اور روسی ہم منصب ولادمیر پیوٹن کے درمیان 50 منٹ تک ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں صدر جو بائیڈنامریکی صدر نے یوکرین میں پرتشدد صورت حال میں کمی لانے کا مطالبہ کیا اور سفارت کاری کے ذریعے مسئلے کے حل کے لیے روس کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ صدر پیوٹن نے امریکی صدر کو خبردار کیا ہے کہ ماسکو پر معاشی پابندیاں سنگین غلطی ہو گی اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔خیال رہے کہ یوکرین کی کشیدگی کو لیکر یہ تین ہفتوں میں دونوں صدور کے درمیان دوسرا ٹیلیفونک رابطہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں