کورونا مریض اپنے رشتے داروں کے ہاتھوں اس وقت دنیا سے چل بسا جب مبینہ طور پر ایئرکولر کو چلانے کے لیے اس کے وینٹی لیٹر کے سوئچ کو نکال دیا گیا۔بھارت میں کورونا وائرس کا ایک مشتبہ 40 سالہ مریض ریاست راجھستان کے علاقے کوٹہ کے ماہارو بھیم سنگھ اسپتال کے آئی سی یو میں 13 جون سے زیرعلاج تھا، ڈاکٹروں کے مطابق وہ کورونا وائرس کا شکار ہوچکا ہے۔2 دن بعد یعنی 15 جون کو اس شخص کو حفاظتی تدبیر کے طور پر ایک آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا کیونکہ آئی سی یو میں زیرعلاج ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی تھی۔اس مریض کے رشتے داراسپتال میں ایک ایئرکولر لے آئے تھے کیونکہ دن میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا اور اسی وجہ سے مبینہ طور پر وینٹی لیٹر کو سوئچ نکال دیا گیا کیونکہ کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے کوئی اور ساکٹ نہیں مل سکا تھا۔اسپتال کے عملے نے آئسولیشن وارڈ میں ایئرکنڈیشنرز نکال دیئے تھے تاکہ کووڈ 19 پھیل نہ سکے۔اسپتال کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ کے مطابق وینٹی لیٹر میں ایک بیک اپ بیٹری بھی تھی مگر مریض کے رشتے داروں نے ڈاکٹروں یا نرسوں کو اس کا پلگ نکالنے کے بارے میں نہیں بتایا۔
انہوں نے بتایا ‘ہم نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو واقعے کی تفصیلات کی رپورٹ پیش کرے گی’۔وینٹی لیٹر کی بیک اپ بیٹری سوئچ نکالے جانے کے بعد لگ بھگ 30 منٹ میں بند ہوگئی تھی اور مریض کے رشتے داروں نے طبی عملے سے مدد لینے کی کوشش کی، مگر وہ بچ نہیں سکا۔ڈاکٹر نوین کے مطابق موت کے بعد اس مریض کا کورونا ٹیسٹ منفی ایا تھا اور اس کی موت کی وجہ وینٹی لیٹر بند ہونا تھا۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل ازخود منظور ہوکر قانون بن گیا، نوٹیفکیشن جاری
جس بینچ پرپارلیمنٹ نےعدم اعتماد کیااس کےسامنے کیسے پیش ہوجاؤں،فضل الرحمن
عدالت 14 مئی کو الیکشن کرانے کا فیصلہ واپس نہیں لے گی، چیف جسٹس
“آئین پاکستان” موبائل ایپلی کیشن کا اجرا
جنوبی کوریا کےمعروف پاپ گلوکارمون بن25 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
گل قند کےفوائد
گرل فرینڈ ملنےمیں دشواری،امریکی شخص نےقد لمباکرنےپر ایک کروڑ35 لاکھ خرچ کر دیے
عمرہ زائرین کی گاڑی کوحادثہ،9 پاکستانی جاں بحق
ہمارےکارکنوں کوگرفتارکرکےان کےسافٹ ویئراپ ڈیٹ کیےجا رہےہیں،عمران خان
چوہدری انوارالحق بلامقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب